تعلیم و تربیت

سال 1981 سے افرادی قوت کی ترقی  اصلاحِ آبپاشی کا لازمی حصہ قرار پائی ہے۔ پروگرام کے مختلف شعبوں میں شراکت داروں کی تعلیم و تربیت کی ضروریات  تربیتی  ادارہ اصلاحِ آبپاشی لاہور  پوری کر رہا ہے۔ ادارہ میں کروائے جانے والے کورسز کی تفصیل درج ذیل ہے۔

لازمی تربیتی کورسز

یہ 90 دن پر مشتمل لازمی کورس اصلاحِ آبپاشی کے تمام فیلڈ عملے کے لیے ہے۔  کورس عمرانیات، سروے، بہاؤ کی پیمائش، کھالاجات کے ڈیزائن، تعمیر، ہمواریٔ زمین، فصلوں کی آبپاشی، ذخیرہ آب کے تالاب  ، بارشی پانی کا استعمال وغیرہ   کے مضامین پر مشتمل ہے۔  مندرجہ ذیل عنوانات بھی اس تربیتی کورس میں شامل کیے گئے ہیں۔

  • ڈرپ/ سپرنکلر ڈیزائن
  • آبپاشی کے جدول کی تیاری
  • جدید سروے اور کیڈ
  • اصلاحِ آبپاشی کے لیے جدید کمپیوٹر کا استعمال
  • جدید نظامِ آبپاشی کے لیے کمیونٹی ڈویلپمنٹ
  • لفٹ نظامِ آبپاشی کا ڈیزائن
  • جغرافیاتی معلومات کا نظام
  • اصلاحِ آبپاشی میں ماحولیاتی مسائل
  • ذخائر کی بچت کی ٹیکنالوجیز

اس کے علاوہ چھ ہفتوں پر مشتمل تربیتی کورس بھی مرتب کیے گئے ہیں، جو  افسران/ عملے کو بالائی سکیل میں ترقی کے لیے لازمی شرط کے طور پر کروائے جاتے ہیں۔

تکنیکی مہارتوں کے تربیتی کورسز

  • لیزر ٹریکٹر آپریشن
  • لیزر کے سامان کی مرمت و بحالی
  • جدید نظامِ آبپاشی کو چالو اور بحال رکھنا
  • فصلوں کی کاشت بذریعہ جدید نظامِ آبپاشی
  • زمینی نمی کی پیمائش
  • آبپاشی کے انتظامات میں خواتین کی شمولیت

ریفریشر کورسز

  • کھالاجات کی ڈیزئننگ
  • کھالا جات کی تعمیر
  • سروے اور ہمواریٔ زمین
  • بہاؤ کی پیمائش
  • سماجی تحرک
  • انتظامی قوائد
  • اکاؤنٹس اور فنانس
  • بنیادی کمپیوٹر آپریشن

مزید برآں، اوپر بیان کیے گئے کورسز کے علاوہ منصوبہ جات  کی ضرورت کے مطابق اضافی کورسز کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔

خصوصی کورسز

عملی  تربیت انتہائی خصوصی مہارت  ہے ، جو زرعی انجینئرنگ ، زرعی سائنس ، سائل سائنس ، زرعی معاشیات ، دیہی عمرانیات ، منصوبہ بندی اور تشخیص ، اریگیشن ایگرانومی ، ماحولیاتی حفاظتی اقدامات اور توسیعِ زراعت کے  شعبوں میں دستیاب قابل ترین فیکلٹی کے ذریعے دی جاتی ہے۔