جائزہ

محکمہ زراعت کا اصلاحِ آبپاشی پروگرام پنجاب کی زراعت کو سائنس پر مبنی ، متحرک اور بین الاقوامی سطح پر منسلک شعبے میں تبدیل کرنے کے لئے چار اہم شعبہ جات میں سے ایک اہم شعبہ کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ اصلاحِ آبپاشی  کا  مقصد آبپاشی کے پانی کی ترسیل اور استعمال  میں بہتری کو یقینی بنا تے ہوئے فصلوں اور پانی کی پیداواری صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا اور صارفین کی شراکت کے ذریعہ اصلاحِ آبپاشی کی جدید ٹیکنالوجیز کو فروغ دینا ہے۔