مرکزی ٹیم

         
     

آصف اقبال

 ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر (قومی پروگرام برائے اصلاحِ کھالہ جات)

انہوں نے ایم ایس سی (واٹر انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ) کی ڈگری ایشین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، بینکاک، تھائی لینڈ سےحاصل کی۔ وہ جدید اور اعلٰی استعدادِ کار کی حامل آبپاشی  کا استعمال،پانی کے  ترسیل اور استعمال کی استعدادِ کار میں  بہتری کے ذریے فارم کی سطح پر پانی اور دیگر زرعی مداخل کا بہتر استعمال کرکے تمام فصلوں کی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے  کا تقریباً 23 سال کا تجربہ  رکھتے ہیں۔انہوں نے 1996 میں محکمہ زراعت کے شعبہ اصلاحِ آبپاشی میں بطور واٹر مینجمنٹ آفیسر اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اسسٹنٹ زرعی انجینئر ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر (اصلاحِ آبپاشی) ،  ڈسٹرکٹ آفیسر (اصلاحِ آبپاشی)، ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر (زراعت) اور ڈائریکٹر زراعت (اصلاحِ آبپاشی) جیسے متعدد عہدوں پر فائز رہتے ہوئے کاشتکاروں  کی خدمت کی۔ انہوں نے اپنی اعلیٰ تعلیم کے لئے تھائی لینڈ کا دورہ کیا۔

    
      پ  
     

ڈاکٹر مقصود احمد

ڈائریکٹر، واٹر مینجمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ

انہوں نے اوکایاما یونیورسٹی، جاپان  سےسائل سائنس / زرعی ٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ جدید اور اعلٰی استعدادِ کار کے حامل نظامِ آبپاشی  کا استعمال،پانی کے  ترسیل اور استعمال کی استعدادِ کار میں  بہتری کے ذریعے فارم کی سطح پر پانی اور دیگر زرعی مداخل کا بہتر استعمال کرکے تمام فصلوں کی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے  کا تقریباً 28 سال کا تجربہ  رکھتے ہیں۔ انہوں نے  اپنےکیریئر کا آغاز بطور اسسٹنٹ ریسرچ آفیسر ، انسٹی ٹیوٹ آف سائل فرٹلیٹی (ریسرچ) پنجاب ، بہاولپور سے کیا۔ انہوں نے محکمہ زراعت کے شعبہ اصلاحِ آبپاشی  میں بطورواٹر مینجمنٹ اسپیشلسٹ شمولیت اختیار کی اور مختلف عہدوں جیسا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل ، ماہرِ ترابیات (اصلاحِ آبپاشی تربیتی ادارہ)، ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر(جی ٹی سی-سی اے ڈی پیI)  ڈپٹی  ڈائریکٹر (ہیڈکوارٹر)  ، ڈائریکٹر ، واٹر مینجمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر (کھالاجات) خدمات انجام دیں ۔ انہوں نے آبپاش  اور بارانی علاقوں میں اصلاحِ آبپاشی سے متعلق ٹیکنالوجی کی نشاندہی ، حصول  اور منتقلی کے تجربہ کے حصول کے لئے جاپان ، چین ، افغانستان اور فلپائن کا دورہ کیا۔

 
         
     

مطلوب الٰہی

ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر (قومی پروگرام برائے اصلاحِ کھالہ جات)

انہوں نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے  ایم ایس سی (آنرز) ایگری اکنامکس  کی ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ  اصلاحِ آبپاشی کی فیلڈ کی سرگرمیوں اور ہیڈ کوارٹرز پر انتظامی امور  کا تقریباً 28 سال کا تجربہ  رکھتے ہیں۔ انہوں نے   اپنےکیریئر کا آغاز 1990 میں محکمہ زراعت کے شعبہ اصلاحِ آبپاشی سے بطور زراعت افسر کیا اور اور مختلف اہم عہدوں جیسا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل، پبلسٹی افسر، اسسٹنٹ ایگرانومسٹ، ایگریکلچرل  اکانومسٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر(آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس)،  ڈپٹی  ڈائریکٹر (مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن)  اور ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر (کھالاجات) خدمات انجام دیں۔ اس کے علاوہ وہ منصوبہ بندی، منصوبہ کی تیاری، مانیٹرنک اینڈ ایویلوایشن  اور عالمی بنک کے تعاون سے جاری منصوبہ جات کی پروکیورمنٹ کے متعلق نمایاں مقام رکھنے والے   ملکی وعالمی اداروں سے تربیت حاصل کر چکے ہیں۔