مقاصد اور سرگرمیاں

محکمہ زراعت کےشعبہ اصلاحِ آبپاشی کی مندرجہ ذیل اہم سرگرمیاں و مقاصد ہیں۔

سرگرمیاں

  • انجمن اصلاحِ آبپاشاں کی تنظیم و رجسٹریشن کرنا
  • کھالاجات کی تعمیر ، بحالی اور بہتری کرنا
  • نجی شعبے میں درست ہمواریٔ  زمین سےمتعلق خدمات کو مضبوط بنانا
  • جدیدنظامِ آبپاشی (ڈرپ اور سپرنکلر) کو فروغ دینا
  • جدید نظامِ آبپاشی چلانے کے لیے سولر سسٹم  فراہم کرنا
  • جدید نظامِ آبپاشی کے ساتھ ٹنل کی تنصیب کے لیے  سبسڈی مہیا کرنا
  • غیر نہری علاقوں میں  آبپاش اسکیموں کی تعمیر
  • پانی ذخیرہ کرنے والے تالابوں کی تعمیر
  • فارم کی سطح پر نکاسی آب کی سہولیات مہیا کرنا
  • تطبیقی تحقیق کے ذریعےاصلاحِ آبپاشی کی جدید ٹیکنالوجیز کی نشاندہی، حصول، آزمائش، مقامی سطح پر استعمال اور فروغ دینا
  • اصلاحِ آبپاشی کی جدید ٹیکنالوجیز  میں کے فروغ سے متعلقین (تکنیکی عملہ ، تربیتی/ توسیعی کارکنوں اور کسانوں) کی تعلیم و تربیت کرنا
  • اصلاحِ آبپاشی کی ٹیکنالوجی کی نچلی سطح تک  منتقلی کے لئے بین الاقوامی ، علاقائی ، قومی اور صوبائی تنظیموں کے ساتھ ساتھ محکمہ زراعت پنجاب کے تحقیق ، توسیع اورفیلڈ کے شعبوں کے ساتھ روابط قائم رکھنا

مقاصد

  • آبپاشی کی استعداد کار

             مشترکہ کھالاجات اور فارم کی سطح پر آبپاشی کے نظام کی استعدادِ کار کو بڑھانا

  • پانی کی پیداواری صلاحیت

             فی قطرہ زیادہ فصل پیدا کرکے پانی کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا

  • اصلاحِ آبپاشی  سروس کی فراہمی

             نجی شعبے میں آب پاشی کی خدمات کی فراہمی کے لئے پائیدار نظام تشکیل دینا

  • کاشتکاروں / کمیونٹی کا تحرک

             فارم کی سطح  پرآبپاشی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، بہتری ، اور انتظام کے لئے سرمایہ کاری کے اخراجات بانٹنے کے لئے کسانوں اور کمیونٹی کو متحرک کرنا