انجمن اصلاحِ آبپاشاں کی رجسٹریشن و تنظیم

کسی بھی ترقیاتی منصوبے کوکامیاب  بنانے کے لئے شراکت داروں  کی مٔوثر شمولیت اور شرکت سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ شعبہ اصلاحِ آبپاشی نے اپنی تمام سرگرمیوں میں کاشتکاروں کی شرکت کو یقینی بنایا ہے اور پاکستان میں اصلاحِ آبپاشی پروگرام کی کامیابی  کا راز بھی یہی ہے۔ شعبہ اصلاح آبپاشی کا عملہ  گزشتہ تینتالیس سالوں سے سماجی تحرک کا کام کامیابی سے سر انجام دے رہا ہے۔ یہعملہ اب تک صوبے بھر میں کھالاجات کی اصلاح کے لیے2,160,000 فارم فیمیلیز پر مشتمل  48,000 انجمنِ اصلاحِ آبپاشاں کی تنظیم  کا کام مکمل  کرچکا ہے۔  یہ تنظمیں تعمیراتی کاموں کے لیے ہنرمند مزدوری کی مد میں 2.31ارب روپے جبکہ غیر ہنر مند مزدوری کی مد میں 2.73 ارب روپے اپنے حصہ کے طور پر جمع کروا چکی ہیں۔ مزید برآں، یہ کچے کھالاجات کی اصلاح کے لیے غیر ہنر مند مزدوری کی مد میں 5.45 ارب روپےجبکہ سامان کی خریداری کے لیے 2.73 ارب روپے بطور اپنا حصہ جمع کروا چکی ہیں۔ یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ مزراعین کے زیرِ کاشت گورنمنٹ فارمز/ سرکاری زمینوں کو سیراب کرنے والے کھالاجات کو بھی قوائد کےمطابق مجوزہ منصوبے میں لیا جا سکتا ہے۔

 
انجمن اصلاحِ آبپاشاں کی تنظیم کا ایک مرحلہ

رجسٹریشن

اصلاحِ آبپاشی منصوبہ جات کے تحت فی کھال ایک  انجمن شعبہ  اصلاحِ آبپاشی اورانجمن اصلاحِ آبپاشاں آرڈیننس [ایکٹ] 1981 (ترمیم 2001) کے تحت رجسٹر کی جائے گی۔

ذمہ داریاں

  • کھالاجات کی  تعمیرواصلاح کے لیے زمین مہیا کرنا
  • کچے کھال کی تعمیرنو ، ڈھانچوں کی تنصیب اور اہم مقامات کی درستگی کے لئے ضروری ہنر مند اور غیر ہنر مند افراد کا بندوبست کرنا
  • تعمیراتی کام  کو انجام دینے کے لئے سامان کی خریداری کرنا ، پانی استعمال کرنے والوں کے درمیان  تنازعات حل کروانا، نکوں کی تنصیب کرنا، کام کی تقسیم کرنا وغیرہ
  • کھالاجات کی اصلاح کے کام کے دوارن پانی کی رسائی کے لیے متبادل انتظامات کرنا
  • اصلاحِ آبپاشی کے عملے کی زیرِنگرانی  معیارات اور تصریحات کے مطابق تعمیراتی کام  انجام دینا
  • اصلاح شدہ کھالاجات کو باقاعدہ طور پر چالو رکھنا اور تحفظ کرنا

افعال

مزید برآں، انجمن اصلاحِ آبپاشاں  مندرجہ ذیل افعال کو سرانجام دے گی:

  • کاشتکاروں کے کھالاجات کی شاخوں اور کھیتوں کے لیے نالیوں کی تعمیر / بہتری کرنا
  • کھالاجات کے زیرِ آبپاش رقبہ میں پانی کی تقسیم اورورابندی کے عمل میں حصہ لینا
  • کمیونٹی ٹیوب ویلوں کی تنصیب کرنا، ان کو چالو رکھنا اوربحال کرنا
  • کھیت کی سطح پر نکاسی آب کی سہولیات  تیار کرنا
  • زرعی مداخل کی تقسیم میں مدد کرنا
  • زراعت کے شعبے میں ترقیاتی کام سرانجام دینے کے لئے مختلف سرکاری اور نجی تنظیموں سے فنڈز حاصل کرنا