سوالات اور جوابات

سولر سسٹم

ڈرپ آبپاشی 

لیزر لینڈ لیولنگ

کھالاجات کی اصلاح

 

سولر سسٹم

 

سولر سسٹم کی تنصیب کے لیے سبسڈی حاصل کرنے کے لیے فارم کہاں سے ملے گا؟

مجوزہ درخواست فارم ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (اصلاحِ آبپاشی)، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (اصلاحِ آبپاشی) کے دفتر سے مفت حاصل کریں یا محکمہ زراعت کے شعبہ اصلاحِ آبپاشی کی ویب سائٹ http://ofwm.agripunjab.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کریں۔
مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (اصلاحِ آبپاشی) کے دفاتر سے رابطہ کریں۔

اوپر جاوٗ

 

 

درخواست فارم کے ساتھ کون کون سے کاغذات کی ضرورت ہے؟

درخواست فارم کے ساتھ درج ذیل کاغذات لف کرنا ضروری ہے۔

  • فرد جمع بندی

  • شناختی کارڈ کی کاپی

  • سٹامپ پیپر

اوپر جاوٗ

 

 

سولر سسٹم کی تنصیب کے لیےدرکار بنیادی ضرورت کیا ہے؟
سولر سسٹم کی تنصیب کے لیے ڈرپ نظام آبپاشی کی تنصیب بنیادی شرط ہے۔ 

اوپر جاوٗ

 

 

سولر سسٹم کی اوسط قیمت کیا ہے؟

سولر سسٹم کی تنصیب کی اوسط قیمت تقریباً ایک لاکھ پچاس ہزار روپے فی ایکڑ ہے۔ 

اوپر جاوٗ

 

 

سولر سسٹم کی تنصیب کے لیے حکومت  کی جانب سے کتنی سبسڈی مہیا کی جا رہی ہے؟ 
سولر سسٹم کی تنصیب کے لیے حکومت کی جانب سے 50 فیصد سبسڈی مہیا کی جا رہی ہے۔ 

اوپر جاوٗ

ڈرپ آبپاشی

 

ڈرپ آبپاشی کیا ہے؟

ڈرپ آبپاشی جسے ٹرکل/ مائکرواریگیشن بھی کہا جاتا ہے، پانی، کھاد اور دیگر زرعی مداخل کے لیے بہترین استعدادِ کار کی حامل ٹیکنالوجی ہے۔ اس کا بنیادی اصول   کھیت میں بچھائے گئے پلاسٹک پائپوں پر نصب کیے گئے مخصوص سوراخوں  کے ذریعے آبپاشی کے پانی کو پودے کی جڑوں تک آہستہ آہستہ، متواتر اور باقاعدگی  سے پہنچانا ہے۔فصل کو نشوونما کے تمام مرحلوں پر باقاعدگی سے اور وقت پر پانی اور زرعی مداخل کی فراہمی اور زمین میں مناسب نمی کی دستیابی سے فصل کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ ڈرپ آبپاشی باغوں اور کھیلیوں پر کاشت کی جانے والی منافع بخش فصلوں مثلاً کپاس، مکئی، گنا ، سبزیوں وغیرہ کے لیے نہایت موزوں ہے۔یہ انتہائی اہمیت کی حامل ایجاد ہے جس سے آبپاشی کی استعدادِ کار کو 95 فیصد تک بڑھا کر پانی اور کھاد کا بہترین استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اوپر جاوٗ

 

 

 ڈرپ آبپاشی کے فوائد کیا ہیں؟

جدید نظامِ آبپاشی پانی اور دیگر زرعی مداخل کی  استعدادِ کار کو بڑھانے کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ٹیکنالوجی ہے جسے فصلوں کی پیداوار کے بیشتر مسائل کے حل لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔  

 

پانی کی بچت

(50 فیصد)

پیداوار میں اضافہ

(20 تا 100 فیصد)

پیداواری لاگت میں کمی

(10 تا 50 فیصد)

آبپاشی کے لیے درکار لیبر میں کمی

 

 

اوپر جاوٗ

ڈرپ آبپاشی کی مدد سے کون کون سی فصلات کاشت کی جا سکتی ہیں؟

لائنوں میں کاشت کی جانے والی تمام فصلوں کو ڈرپ آبپاشی کی مدد سے کاشت کیا جا سکتا ہے۔  

 

 

 

ڈرپ آبپاشی کی تنصیب پر حکومت کی جانب سے کتنی سسبڈی مہیا کی جا رہی ہے؟ 
حکومت جدید نظامِ آبپاشی کی تنصیب کے لیے کل لاگت کا 60 فیصد مہیا کر رہی ہے جبکہ بقیہ 40 فیصد کاشتکار خود ادا کرتے ہیں۔ مزید برآں، مخصوص تکنیکی ضرورتوں کی بنیاد پر، اگر ضروری ہو تو، حکومت آبی تالاب کی تعمیر کے لیے سکیم  کی کل لاگت کا 60 فیصد  مہیا کرتی ہے۔

اوپر جاوٗ

 

 

ڈرپ آبپاشی کی تنصیب کے لیے اوسط قیمت لاگت کتنی ہے؟ 
ڈرپ آبپاشی کی تنصیب کی اوسط لاگت تقریباً ایک لاکھ پچاس ہزار روپے فی ایکڑ ہے.

اوپر جاوٗ

 

 

ڈرپ آبپاشی پر سسبڈی حاصل کرنے کے لیے فارم کہاں سے حاصل کیا جا سکتا ہے؟

مجوزہ درخواست فارم ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (اصلاحِ آبپاشی)، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (اصلاحِ آبپاشی) کے دفتر سے مفت حاصل کریں یا محکمہ زراعت کے شعبہ اصلاحِ آبپاشی کی ویب سائٹ http://ofwm.agripunjab.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (اصلاحِ آبپاشی) کے دفاتر سے رابطہ کریں۔

اوپر جاوٗ

 

 

لیزر لینڈ لیولنگ

 

 

 

لیزر لینڈ لیولنگ ٹیکنالوجی کیا ہے؟

لیزرلینڈ لیولر کے اجزاء میں  ٹرانسمیٹر، سگنل ریسیور، برقی کنٹرول پینل اور سولینائڈ ہائیڈرالک کنٹرول والو شامل ہیں۔ لیزر لینڈ لیولر جدید اور خود کار نظام سے مزین ایک سسٹم ہے جس میں ٹرانسمیٹر کو کھیت کے مناسب حصے میں نصب کیا جاتا ہے۔ جو سطح زمیں سے دو یا تین میٹر اوپر لیزر شعاعوں کا اخراج کرتا ہے۔ یہ شعائیں پورے کھیت کے متوازی ایک دائرہ میں گھومتی رہتی ہیں۔ ایک ریسور سیٹ، جو ٹریکٹر کے پیچھے سکریپر کے اوپر نصب ہوتا ہے، ان شعاعوں کو موصول کرتا ہے اور اس جگہ پر کھیت کی مطلوبہ ہمواری کے فرق کا سگنل ٹریکٹر پر منسلک کنٹرول پینل کے ذریعے خودکار طریقے سے ٹریکٹر کے ہائیڈرالک سسٹم کو منتقل کرتا ہے اور اس طرح ٹریکٹر کے پیچھے جوڑے گئے لیزر سکریپر کے خود بخود اوپر نیچے ہونے سے زمین ہموار ہو جاتی ہے۔

اوپر جاوٗ

 

 

لیزر لینڈ لیولنگ ٹیکنالوجی کے فوائد کیا ہیں؟

ہمواریٔ زمین کے لیے لیزر لینڈ لیولنگ ٹیکنالوجی بہت مفید ثابت ہوئی ہے کیونکہ یہ لاگت کو کم کرتی ہے،انتہائی کم وقت میں زبردست طریقے سے زمین کی درست ہمواری کرتی ہے، آبپاشی کا پانی بچاتی ہے، بیج کے یکساں اگاؤکو یقینی بناتی ہے، کھادوں کی استعدادِ کار میں بہتری لاتی ہےاور فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کرتی ہے۔  ’’پنجاب میں آبپاش زراعت  کی بہتری کا منصوبہ ‘‘کے تحت پڑتالی نمائندوں کی جانب سے 2018 میں کی جانے والی تحقیق میں درج ذیل نتائج اخذ کیے گئے ہیں۔

  • 25  فیصد تک پانی کی   بچت
  • فصلوں کی پیداوار میں 23 فیصد  تک اضافہ
  • کھادوں کی استعدادِ کار میں 11 فیصد تک اضافہ
  • فارم لیبر میں 180 فیصد تک بچت
  •  تقریباً 410,00 روپے سالانہ ریونیو کا حصول

اوپر جاوٗ

 

 

لیزر یونٹس کے لیے حکومت کی جانب سے کتنی سبسڈی دی جا رہی ہے؟

حکومت  پنجاب  اب تک  11،500کسانوں / خدمات فراہم کرنے والوں کو لیزر لینڈ لیولنگ یونٹس کی خرید کے لیے سبسڈی فراہم کر چکی ہے۔ فی الحال حکومت کی طرف سے پنجاب  کےآبپاش علاقوں میں کسانوں / خدمات فراہم کرنے والوں کو 250,000روپے فی یونٹ مالی اعانت فراہم کی جا رہی ہے۔

اوپر جاوٗ

 

 

لیزر یونٹس کے حصول کے لیے اہلیت کا معیار کیا ہے؟

  • لیزر یونٹس حاصل کرنے کے لیے درخواست دہندہ کے پاس ذاتی ٹریکٹر ہو

  • مالک/ خود کاشتکار/ مزارعہ/پٹہ دار/ زرعی گریجوایٹ کے پاس رقبہ ساڑھے 12 ایکڑ سے زیادہ نہ ہو اور ترجیحی طور پر زرعی مشینری کی خدمات کرایہ پر دے رہا ہو

  • درخواست دہندہ اپنے علاقے میں ہمواری زمین بذریعہ لیزر ٹیکنالوجی کی خدمات فراہم کرنے کے لیے متفق ہو

  • درخواست دہندہ لیزر یونٹ حاصل کرنے کے ابتدائی پانچ سال کے دوران تین سو ایکڑ سالانہ رقبہ ہموارکرنے کے لیے تیار ہو

  • ایسے کاشتکار جو پہلے حکومت کی کسی اور سکیم کے تحت لیزر یونٹ حاصل کرچکے ہیں وہ اس سکیم سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے

  • مقررہ حد سے زیادہ درخواستوں کی وصولی کی  صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی

اوپر جاوٗ

 

 

لیزر یونٹس پر سبسڈی کے حصول کے لیے درخواست فارم کہاں سے ملے گا؟

مجوزہ درخواست فارم ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (اصلاحِ آبپاشی)، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (اصلاحِ آبپاشی) کے دفتر سے مفت حاصل کریں یا محکمہ زراعت کے شعبہ اصلاحِ آبپاشی کی ویب سائٹ http://ofwm.agripunjab.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (اصلاحِ آبپاشی) کے دفاتر سے رابطہ کریں۔

اوپر جاوٗ

 

 

کھالاجات کی اصلاح

 

کھالاجات کی اصلاح کیا ہے اور اس کے فوائد کیا ہیں؟

  • کھالا جات کی اصلاح سے 229 ایکڑ فٹ پانی کی  سالانہ بچت
  • جزوی اصلاح و پختگی سے 164 ایکڑ فٹ پانی کی  سالانہ بچت
  • آبپاش سیکموں کی اصلاح سے 55 ایکڑ فٹ پانی کی سالانہ بچت
  • کثرتِ فصل میں 9 فیصد اضافہ
  • فصل کی پیداوار میں 31 فیصد اضافہ
  • پانی کی چوری  میں کمی اور تنازعات کا حل
  • پیداوار میں 30 لاکھ روپے فی کھال سالانہ اضافہ

اوپر جاوٗ

 

 

کھالاجات کی اصلاح کے لیے لاگت کی تقسیم کیا ہے؟

حکومت تعمیراتی سامان کی پوری قیمت مہیاکرنے کے ساتھ ساتھ تکنیکی  معاونت اور رہنمائی بھی فراہم کرتی ہے جبکہ مستفید ہونے والے کاشتکار غیر/ جزوی اصلاح شدہ کھالاجات کی اصلاح کے لیے راج مزدوری ادا کرتے ہیں۔  کاشتکار مندرجہ ذیل کاموں کے لیے راج اور مزدور مہیا   کرتے ہیں۔

  • کچے کھالاجات کو مسمار کرکے ان کی  تعمیر نوکرنا

  • کھال کی پختگی والے حصے کے لئے کھدائی کرنا

  • پختہ کیے گئے کھال  اور نصب کیے گئےنکوں کے دونوں طرف مٹی چڑھانا

 

اوپر جاوٗ

 

 

کھالاجات کی کتنی لمبائی کو پختہ کیا جاتا ہے؟

کھالاجات کی کل لمبائی کا 50 فیصد حصہ پختہ کیا جاتا ہے۔ 

اوپر جاوٗ

 

 

کھالاجات کی اصلاح کے لیے بنیادی شرائط کیا ہیں؟

فی الحال، کھالاجات کی اصلاح کے  لئے درج ذیل طریقہ کار کو اپنایا گیا ہے۔

  • ایسے کھالاجات جن کی پہلے اصلا ح نہ کی گئی ہو یا ایسے کھالاجات جو 50 فیصد سے کم پختہ کیے گئے ہوں

  • کاشتکارانجمن اصلاحِ آبپاشاں تشکیل دینے اور لاگت کے اشتراک پر راضی ہوں

  • کھال کے حصہ داران پختگی کا کام شروع ہونے سے کھال کے کچے حصے کی دوبارہ تعمیر اور پختہ کھالاجات کی مرمت پر اتفاق کرتےہوں

اصلاح  کیے جانےکے لیے کھالاجات کے مندرجہ ذیل شرائط پر پورا اترنے والے حصے منتخب کیے جاتے ہیں۔

ہیڈکا حصہ جہاں  زیادہ سے زیادہ پانی کا بہاؤ ہو

  • اونچائی والے حصے جو رساؤ، کناروں کے اوپر سے بہاؤ کاشکار ہوں

  • گاؤں / سڑکوں میں سےگزرنے والے کھالاجات کا حصہ                                                    

  • ریتیلی  زمین سے گزرنے والے حصے

اوپر جاوٗ

 

 

پختہ کھال کی زندگی کتنے سال ہے؟

کھالاجات کی اوسط عمر تقریباً 20 سال ہے۔ 

اوپر جاوٗ

 

 

کھال کی اصلاح کے بعد اس کی دیکھ بھال کون کرتا ہے؟

کھال کی اصلاح کے بعد اس کی دیکھ بھال کی تمام تر ذمہ داری انجمن اصلاحِ آبپاشاں کی ہوتی ہے۔  

اوپر جاوٗ