سرگرمیاں

واٹر مینجمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ درج ذیل اہم سرگرمیاں سر انجام دے رہا ہے:

  • اصلاحِ آبپاشی کی سرگرمیوں  کے حوالے سے  تمام اسٹیک ہولڈرز  کی تربیت کے ترجیحی جامع منصوبوں کو مرتب کرنا
  • تربیتی منصوبوں کے انعقاد کے لئے جدید ترین تربیتی ماڈیول تیار کرنا
  • پنجاب میں تکنیکی مسائل کو حل کرنے کے لئے واٹر مینجمنٹ ریسرچ کی سفارشات تیار کرنا
  • صوبے میں اصلاح آبپاشی کے جاری مختلف   منصوبوں کے تربیتی اجزا کی حمایت اور ان پر عمل درآمدکرنا
  • پانی کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے انسانی وسائل تیار کرنا
  • زمین اور پانی کے اصلاح کے میدان میں منصوبے کی منصوبہ بندی ، عمل درآمد ، نگرانی اور جائزہ کے لئے اصلاحِ آبپاشی  اور دیگر اداروں  کے اہلکاروں کو تربیت دینا
  • کوآپریٹو اداروں کو پیشہ ورانہ طور پر منظم کرنے، چلانے اور آبپاشی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے کسانوں کی تربیت کرنا۔
  • کھیت کی سطح پر عملی استعمال  کے لیے  جدید ٹیکنالوجی پر   ریسرچ کرنا
  • کسانوں اور تکنیکی ماہرین کے لئے واٹر مینجمنٹ سے متعلق شعبوں میں روزگار پیدا کرنا
  • واٹر مینیجمنٹ کے کاروباری اداروں کے لئے نجی شعبے کی صلاحیت میں اضافہ کرنا
  • اصلاحِ آبپاشی کی جدید سرگرمیوں جیسا کہ جدید نظامِ آبپاشی  کے لئے کوالٹی کنٹرول کی جانچ میں خدمات سر انجام دینا
  • GIS پر مبنی انٹیگریٹڈ سسٹمز اور میپنگ کا استعمال کرتے ہوئے مقامی ڈیٹا بیس تیار اور برقرار رکھنا
  • اصلاحِ آبپاشی کی ویب سائٹ  پر مبنی خدمات مرتب کرنا اور چلانا
  • بین الاقوامی اور قومی تربیت اور تحقیقی اداروں کے ساتھ روابط ، اشتراک اور مشترکہ منصوبوں کو برقرار رکھنا