پانی ذخیرہ کرنے والے تالابوں کی تعمیر

جائزہ

فارم کی سطح پر پانی ذخیرہ کرنے والا تالاب ایک بنیادی ڈھانچہ ہے جو نہر کا پانی ، بارش کے موسم میں زمین کی سطح پر بہنے والا پانی ، فلڈ آبپاشی  میں  ٹیل والا پانی  وغیرہ کو اکٹھا اور ذخیرہ کرنے کے قابل بناتا ہے تاکہ بعد میں فصل کے نازک مراحل پرآبپاشی کے لیے استعمال کیا جا سکے۔ یہ نظام پانی ذخیرہ کرنے والے تالاب اور توسیع شدہ ٹیل واٹر ریکوری ڈچ (ٹی ڈبلیو آر ڈی) کے ساتھ تعمیر کیا جاسکتا ہے۔ تالاب ان جگہوں پر تعمیر کیے  جاتے ہیں جہاں نہر کا پانی عام بہاؤ کے تحت جمع  اور  ذخیرہ کیا جاسکتا ہو اور ذخیرہ شدہ پانی سے سیراب ہونے والے کھیتوں کے لئے مناسب ڈھلوان دستیاب  ہو۔ تالاب کا ڈیزائن فارم اور زمین کی ساخت  کے مطابق مختلف ہوسکتا ہے۔

مقاصد

پانی ذخیرہ کرنے والے تالابوں کی فراہمی کے مقاصد درج ذیل  ہیں:

  • بارش کے موسم میں اور سالانہ/ ششماہی نہروں والے علاقوں میں اضافی نہری پانی کو جمع کر کے فصل کے نازک مراحل پر آبپاشی کرنا
  • بعد میں ذخیرہ شدہ پانی  کے نہایت ہی مفید استعمال کے لیےزائد نہری اور بارشی پانی  کوذخیرہ کرنے کے لیےموقع فراہم کرنا
  • پانی کے بہاؤ کو باقاعدہ بنانے کے لیے درج ذیل ذریعوں سے پانی جمع ، ذخیرہ اور فلٹر کرنا تاکہ بڑے بہاؤ کی ضرورت  پڑنے کی صورت میں ا سے مٔوثر طریقے سے استعمال کیا جاسکے۔
  •  چھوٹے ڈیم ، چشمے ، نہریں ، نالے وغیرہ۔
  • بارش کے موسم میں زرعی رقبوں  میں بارشی پانی
  • کم بہاؤ والے کنویں اور ٹیوب ویل
  • زرعی کھیتوں سے ٹیل کا پانی

متوقع نتائج

  •  مقامی پانی کو جمع کرنے کا  بہترین اضافی ذریعہ
  • بنجر/ قابل کاشت زمینوں کو  کاشت کے لیے پانی کی دستیابی
  • خشک سالی  کے دوران پانی کی ضرورت کو پورا کرنا
  • بڑھوتری کے نظام کو متاثر کیے  بغیرفصلوں کے تحفظ کو یقینی بناتا
  • پانی کےمختلف ذریعو ں کی بے یقینی پر قابو پاتے ہوئے  کھیت کی سطح پر پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا
  • کثرتِ فصل میں  اضافہ کرنا
  • پانی کے سلسلے میں حساس فصلوں کو پائیدارطور پر اگانے کے قابل بنانا
  • زیرِزمین پانی کو پمپ کرنےکے لیے توانائی کے استعمال کو کم  کرنا
  • پانی کے بہاؤ کی وجہ سے ہونے والے زمینی کٹاؤ پر قابو پانا
  • خشک سالی اور موسمی تغیرات کے خطرے کو کم کرنا
  • یرِزمین کھارے پانی کے معیار کو بہتر بنانا
  •