پنجاب میں آبپاش زراعت کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کا منصوبہ

منصوبے کا مقام: پنجاب         

منصوبے کا دورانیہ: 2012-13 تا 2020-21  

منصوبے کا مجموعی مقصد پیداواری صلاحیت  کو بہتر بنانا، یعنی فی قطرہ زیادہ پیداوار حاصل کرنا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے ترسیلی نظام کی استعدادِکار میں اضافہ، آبپاشی کے جدید طریقوں کو اپنانے، فصلوں میں تنوع کو فروغ دینے اور دیگر زرعی مداخل کے مؤثر استعمال کی ترویج کے لیے کام جاری ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے زرعی پیداوار میں اضافہ، دیہی علاقوں میں روزگار کے زیادہ مواقع پیدا کرنا ، کاشتکاری سے زیادہ آمدنی حاصل کرنا، کسانوں کا بہتر معیار زندگی بنانا اور ماحول  کی بہتری جیسے فوائد حاصل کیے جا رہے ہیں۔

 

سرگرمیاں

مالی اعانت

120,000 ایکڑ پر جدید نظامِ آبپاشی کی تنصیبِ

کل لاگت کا 60 فیصد

6,100 غیر اصلاح شدہ کھالا جات کی اصلاح و پختگی

تعمیراتی سامان کی کل لاگت

4,000جزوی اصلاح شدہ کھالاجات کی اضافی پختگی

تعمیراتی سامان کی کل لاگت

غیر نہری علاقوں میں 3,100  آبپاش سکیموں کی اصلاح

تعمیراتی سامان کی کل لاگت (دو لاکھ پچاس ہزار روپے تک)

بارشی پانی کو آبپاشی کیلیے جمع کرنے کے لیے 500 تالابوں کی تعمیر

کل لاگت کا 60 فیصد(چھ لاکھ ساٹھ ہزار روپے تک)