ڈرپ/سپرنکلر نظامِ آبپاشی چلانے کے لیے سولر سسٹم کی تنصیب کے ذریعے منافع بخش زراعت کا فروغ

محکمہ زراعت کے شعبہ اصلاحِ آبپاشی نے حکومتِ پنجاب کے مالی تعاون سے کسانوں کو رعایتی قیمت پر سولر سسٹم فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کیا ہے۔ اس منصوبہ کے تحت 20,000 ایکڑ رقبے پر ڈرپ/ سپرنکلر نظامِ آبپاشی چلانے کے لیئے سولر سسٹم صرف ان کسانوں کو دیئے جارہے ہیں جو منافع بخش فصلوں کی کاشت کے لیئے جاری PIPIP منصوبہ کے تحت جدید نظامِ آبپاشی (HEIS) نصب کرنے کے لئے تیار ہوں۔

لاگت کی تقسیم

شمسی توانائی نظام کی کل لاگت کا 50 فیصد محکمہ سبسڈی کے طور پر فراہم کرے گا جبکہ بقیہ 50 فیصد منصوبہ سے مستفید ہونے  والے کسان از خود ادا کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔ اس سبسڈی کی مدد سے  زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ تنصیب کے بعد سولر سسٹم   کوچالو رکھنے کی ذمہ داری بھی  کسان پر ہوگی۔

سہولت سے مستفید ہونے کا طریقہ کار

  • سولر سسٹم کی تنصیب کے لیے مجوزہ درخواست فارم ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (اصلاحِ آبپاشی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (اصلاحِ آبپاشی)کے دفتر سے مفت حاصل کریں یا محکمہ زراعت کے شعبہ اصلاحِ آبپاشی کی ویب سائٹ http://ofwm.agripunjab.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کریں۔
  • خواہشمند کاشتکار ہر لحاظ سے مکمل درخواست بمعہ متعلقہ دستاویزات اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(اصلاحِ آبپاشی) یا ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(اصلاحِ آبپاشی) کے دفتر میں جمع کروا سکتے ہیں۔