قومی پروگرام برائے اصلاحِ کھالاجات ( فیز2)-پنجاب

منصوبے کا مقام:  پنجاب

منصوبے کا دورانیہ: 2019-20 تا2023-24  

وفاقی اور صوبائی ترقیاتی پروگرام  کے فنڈز سے جاری’’قومی پروگرام  برائے اصلاحِ  کھالاجات  ( فیز2)-پنجاب ‘‘ حال ہی میں شروع کیا گیا ہے۔ اس منصوبے  کا بنیادی مقصدفارم کی سطح پر  پانی کی ترسیل کو بہتر بنانا، بارشی و نہری فالتو پانی کو جمع کرنا اور دستیاب پانی کا استعمال بہتر بنانا  ہے جس سے نہ صرف پانی کی بچت ہوگی بلکہ پیداواری صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔

منصوبے کے مقاصد

منصوبے کا مجموعی مقصد پانی کی پیداواری صلاحیت  کو بہتر بنانا، یعنی فی قطرہ زیادہ پیداوار حاصل کرنا ہے۔ منصوبے کے اہم مقاصد  درج ذیل ہیں:

  • پانی کے ترسیلی نظام کو بہتر بناکر اور کھیت کی سطح پر پانی کی بچت کے طریقوں کو اپناکر پیداوری صلاحیت کو بہتر بنانا
  • آبپاش زراعت  میں سہولیات کی فراہمی اوراستحکام کے لیے نجی شعبے کو  مضبوط بنانا
  • کم لاگت سے فصل کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے نظامِ آب پاشی کی بہتری میں متعلقین کی صلاحیتوں کو بڑھانا

سرگرمیاں

مالی اعانت

کاشتکاروں/سہولت مہیا کرنے والوں  کو 9,500لیزر لینڈ لیولرز  کی فراہمی

2 لاکھ 50 ہزار روپے فی یونٹ

2,500غیر اصلاح شدہ کھالا جات کی اصلاح و پختگی

تعمیراتی سامان کی کل لاگت

7,500جزوی اصلاح شدہ کھالاجات کی اضافی پختگی

تعمیراتی سامان کی کل لاگت

3000آبی   تالابوں کی تعمیر

کل لاگت کا 60 فیصد