پانی کی استعدادِ کار کی بہتری کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کا آزمائشی منصوبہ

جائزہ

زراعت کے شعبے کے لئے حکومت کے وژن  میں دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ، زمین کی نمی معلوم کرنے والے آلات کے استعمال کے ذریعے  پانی کی استعداد کار کو بڑھاکر پانی کی بچت  کرنااور پیدا واری صلاحیت میں اضافہ کرنا شامل ہیں ۔ مجوزہ منصوبے کا مقصد  فارم کی سطح پر پانی کی استعدادِ کار کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ   پانی اور فصلوں  کی پیداوار میں اضافے کے لیے موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ترکیبوں کو آزمانہ ہے۔ پانی کے استعمال کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے پانی کی پیداواری صلاحیت اور فصلوں کی پیداوار میں بہتری لانا ہے۔ پانی کے استعمال کی استعداد کار کا بڑھاؤ پانی کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کرے گا اور اس کے نتیجے میں دیہی معیشت  میں خاطر خواہ بہتری آئےگی۔

منصوبے کے مقاصد

  • ڈائریکٹ سیڈنگ رائس ٹیکنیک (DSR) ، آلٹرنینٹ ڈرائنگ اینڈ ویٹنگ  (AWD)  کا طریقہ اور زمین کی نمی معلوم کرنے والے جدید آلات کا استعمال کرتے ہوئے  فلڈ طریقہ آبپاشی میں پانی کے استعمال کی استعدادِکار کو بہتر بنانا
  • آبپاشی کے جدول  کے روایتی طریقہ کے مقابلے میں پانی کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیےزمین کی نمی معلوم کرنے والے جدید آلات  کے اثرات کو جانچنا اور اس کا مظاہرہ کرنا
  • زمین کی نمی معلوم کرنے والے جدید آلات  کو  ماحول کے مطابق مقامی / معیاری بنانا
  • مختلف جدید طریقوں کے ذریعے پانی کی استعدادِ کار کو بڑھانے کے لئے پیشہ ور افراد اور کسانوں کی صلاحیتوںمیں بہتری لانا

متوقع نتائج

  • 35 فیصد تک پانی کی بچت
  • پیداوار میں 8 فیصد اضافہ
  • توانائی کے استعمال میں  35 فیصد تک کمی
  • پیداواری معیار میں بہتری
  • زرعی مداخل کی لاگت میں کمی