جلال پور آبپاشی منصوبہ کے تحت کمانڈ ایریا ڈویلپمنٹ

منصوبے کا مقام:  جہلم اور خوشاب

منصوبے کا دورانیہ: 2019-20 تا2022-23

مجوزہ جلالپور آبپاشی منصوبہ (جے آئی پی)  دریائے جہلم کے دائیں کنارے جہلم اور خوشاب اضلاع پر مشتمل ہے۔ یہ ششماہی آبپاشی کا نظام ہے جو پنڈ دادن خان اور خوشاب  کی تحصیلوں میں واقع غیر کاشتہ اراضی کو سیراب  کرکے زراعت کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالے گا۔

منصوبے کا مقصد

اس منصوبے کا کلیدی مقصد جلالپور کینال  کی کمانڈ میں واقع غیر کاشتہ زمین کو قابلِ کاشت بناکر  دستیاب پانی کے محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے آبپاش زراعت  کو فروغ دینا ہے تاکہ فارم کی سطح پر  پانی کی ترسیل کےپائیدار نظام کی ترقی  ، روزگار کے مواقع اور زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرکے غربت کا خاتمہ کیا جاسکے۔

منصوبے کی سرگرمیاں

سرگرمیاں

مالی اعانت

485 انجمن اصلاحِ آبپاشاں کی تنظیم

-

485 کھالاجات کی تعمیر وپختگی

تعمیراتی سامان کی کل لاگت

 10,000 ایکڑ پر ہمواریٔ زمین بذریعہ  لیزر ٹیکنالوجی

4,800 روپے فی ایکڑ

2000 ایکڑ پر جدید نظامِ آبپاشی کی تنصیب

کل لاگت کا 80 فیصد

روایتی طریقہ سے ناقابلِ آبپاش علاقے کو 20  آبی تالابوں  کی تعمیراور سولر سے چلنے والے پمپنگ سٹیشنز کی تنصیب سے نہری آبپاشی کے نظام کو ترقی دینا

کل لاگت کا 80 فیصد